ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیل غزہ میں املاک کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرے:اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ میں املاک کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرے:اقوام متحدہ

Sun, 25 Mar 2018 11:21:01    S.O. News Service

مقبوضہ بیت المقدس 24مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014 کے موسم گرما میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران املاک کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرے۔ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین ’اونروا‘ ککی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سنہ 2014 کی جنگ میں غزہ کی پٹی میں عوامی اور پبلک املاک کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ اس لیے ادارہ اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں املاک کو نقصان پہنچانے کا ہرجانہ ادا کرے۔اخبار ’اسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’اونرا‘ کے جنرل سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے تل ابیب کو اپنے مطالبے سے باضابطہ طورپر آگاہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اپنی حکومت کو غزہ کی پٹی میں املاک کی تباہی پر اس کا ہرجانہ ادا کرنے پرمجبور کرے۔دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے یو این میں صہیونی سفیر ڈانی ڈانون کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو قصور وار قرار دینے کے بجائے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو قصور وار قرار دے۔خیال رہے کہ 8 جولائی سے 26 اگست 2014 کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بدترین جنگ مسلط کیے رکھی تھی جس ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔ بمباری میں ہزاروں مکانات، اسکول، اسپتال اور مساجد بھی ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردی گئی تھیں۔


Share: